
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال سائبر کرائم میں پچھلے سالوں کی نسبت 5 گنا اضافہ ہوا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف سائبر کرائم ونگ کو 2020میں 94ہزار227شکایات موصول ہوئیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شکایات مالی خردبرد،ہراسگی ،غیراخلاقی حرکات اور غیر قانونی رسائی کی موصول ہوئیں۔ چائلڈ پونوگرافی کےخلاف24مقدمات درج کرکے26ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔
22 گینگز کے 661ملزمان کو گرفتار کرکے2لاکھ الیکٹرونکس آلات برآمد کیے گئے۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر دھوکہ دینےوالے22ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضےسے40لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News