بلقیس ایدھی انسانیت کے لئے اپنی خدمات کے صلے میں بین الاقوامی اعزاز کیلئے نامزد کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلقیس ایدھی، مادرخدمت دہائی کی شخصیت بننے کی امیدوار بن گئیں جبکہ بین الاقوامی تنظیم امپکیٹ ہال مارک نے ان کا نام انکی خدمات کے نتیجے میں نامزد کیا ہے۔
پرسن آف دی ڈیکیڈ کا اعزاز انسانی خدمت پر فلاحی کاموں پر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ اعزاز کے امیدواروں میں بلقیس ایدھی کا نام بھی سامنے آیا جو انکی انسانیت سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اعزاز کے دیگر امیدواروں میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس رپورٹر یانگ لی امریکی سماجی کارکن اسٹیفن سولڈز بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ انسانیت سے محبت پر عبدالستار ایدھی بھی کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
