Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دشمنی پر مشتمل بھارت کا ڈرامہ ایک بار پھر بے نقاب

Now Reading:

پاکستان دشمنی پر مشتمل بھارت کا ڈرامہ ایک بار پھر بے نقاب

پاکستان  دشمنی پر مشتمل  بھارت کا ڈرامہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈئینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

 پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کا سچ سامنے آگیا  جس میں پاکستان کا موقف سچ ثابت ہوگیا۔

پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگایا۔ نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔

ارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ ارنب گوسوامی نے انٹیرئیر ڈیزائنر کے 83 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔

Advertisement

گوسوامی نے ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا،گوسوامی پکڑا گیا تو بھارتی حکومت سرگرم ہو گئی، سپریم کورٹ نے بھی اس کا ساتھ دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ بار کے صدر دشیانت دیو  بھی گوسوامی سے ترجیحی سلوک پر مستعفی ہو گئے۔

واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا۔ گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر عسکری فیصلوں کا پول بھی کھول دیا۔

ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔ارنب گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا۔

23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان کے حوالے سے بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی تھی۔گوسوامی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی۔ گوسوامی کو پتہ تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونے والاہے۔

گوسوامی کے مطابق مودی حکومت پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتی تھی۔بالاکوٹ حملے کے بعد گوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہو گی۔

Advertisement

بھارتی پی ایم آفس سے لیک ہونے والی معلومات استعمال کر کےگوسوامی اپنے ٹی وی پر سی این این کی عراق کوریج کو فالو کرنا چاہتا تھا۔

ارنب گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی درحقیقت صرف ٹی آر پیز حاصل کرنے کا بہانہ تھی۔ بھارتی فیصلہ ساز ٹی آر پیز کے جنون میں مبتلا مسخرہ نما اینکر کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پروفیسر اشوک سوائین پہلے ہی پلوامہ کو ڈرامہ قرار دے چکے ہیں۔

پروفیسر اشوک سوائین کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا تھا۔اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے  کے لیے پلوامہ ڈارمہ ہونے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر