اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوٹلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گیھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی جو کہ مستدر کردی گئی ہے۔
دوران اجلاس سوئی سدرن کے لیے کمرشل پیداوار کے لیے گیس کنووں کی نشاندہی کی منظوریکے ساتھ ساتھ بارانی علاقوں میں زیر کاشت رقبے کو بڑھانے کے لیے42ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں گوادر کے لیے 300میگاواٹ کوئلے کے پاور پلانٹ کی منظوری اور اسکے عالوہ زائرین کے لیے منیجمنٹ پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
