
کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ پر آئل ٹینکرز میں خوفناک تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر دو آئل ٹینکرز میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔
حادثے کے بعد لنک روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ حادثہ لنک روڈ 9 کلومیٹر پر پیش آیا۔خوش قسمتی سے دونوں آئل ٹینکرز کا عملہ محفوظ ہے۔ ایک آئل ٹینکر خالی اور میں ایک میں پیٹرول موجود تھا۔
ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News