
سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت سینیٹ الیکشن کیس میں جواب جمع کروادیا ۔
سندھ حکومت نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا ۔
جواب میں کہا گیا کہ سینیٹ کا الیکشن آ ئین کے تحت ہوتا ہے، سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس میں اپنی رائے دینے سے انکار کرے ۔
سندھ حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے ۔سینیٹ انتخابات پر آئینی آ رٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News