حکومتی منظوری کے بعد براڈشیٹ تحقیقات کے حوالے سے ایک رکنی کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ مین براڈشیٹ معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے ایک رکنی کمیشن کی منظوری کے بعد آج نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

براڈشیٹ تحقیقات کے ایک رکنی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر مشتمل ہوگا جو کہ چھ ہفتے میں معاملے کی تحقیقات مکمل کرکےرپورٹ پیش کرے گا۔

حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن انکوائری ایکٹ دوہزارسترہ کے تحت تشکیل دیاگیا ہے جو کہ براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات چھ ہفتے میں مکمل کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم نوٹیفکیشن وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرجاری کیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل، سیکریٹری ٹو صدراور سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر کو بھی بھجوادی گئی ہے جبکہ سیکریٹری قانون کو بھی کاپی ارسال کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
