
وفاقی حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے منصوبوں کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمیٹی کے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان ہوں گے۔
سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری ریلوے اور سیکرٹری آبی وسائل کمیٹی ممبران ہوں گے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین واپڈا اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہوں گے۔
کمیٹی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے وفاقی منصوبوں کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لے گی منصوبوں کے لیے فنڈز کی دستیابی کے لیے کام کرے گی۔
کمیٹی وفاقی منصوبوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مکمل کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News