اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نو مسلم جرمن شہری جاں بحق
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خوفناک حد...
اسلام آباد میں جرمن باشندے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر جرمن باشندے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔
29 دسمبر کو دو ملزمان نے جرمن باشندے کو گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران قتل کردیا تھا۔
پولیس نےوقوعہ کے مرکزی ملزم نصرالدین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 570 بجرم 302/34 ت پ درج کیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News