Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی جیلوں میں قید حریت لیڈرز کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارتی جیلوں میں قید حریت لیڈرز کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ
Pakistan welcomes Saudi Arabia & State of Qatar to borders

ترجمان دفتر خارجہ نے  بھارتی جیلوں میں قید حریت لیڈرز کی صحت کے حوالے سے تشویش  کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  نے ہفتہ وار بریفنگ میں گذشتہ سال رونما ہونے والے حالات و واقعات سے آگاہ کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری   نے کہا کہ  2020 میں بڑے چیلنجز کا سامنا رہا۔حکومت نے کورونا وباء کی پہلی لہر میں بہترین انداز سے قابو پایا۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو پاکستان لایا گیا۔کورونا وباء کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کافی پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم پاکستان نے ملائشین ہم منصب کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کیا۔وزیر اعظم نے قطر سمیت افغانستان کا اپنا پہلا دورہ کیا جبکہ   ترکی کے صدر سمیت دیگر ملکوں کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  وزیر اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کیا جس میں  انہوں نےترقی پزیر ممالک  کے لیے قرضوں میں ریلیف، مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم نکات پر دنیا کی توجہ دلائی۔ وزیر اعظم  نے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری   نے کہا کہ   جی 20 ممالک سمیت آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے قرضوں پر ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ایران اور قطر کا دورہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس میں وزیرخارجہ نے پہلی دفعہ پاکستان کی نمائندگی کی۔یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے  کے لیے یورپی یونین حکام سے مثبت ملاقاتیں کیں۔وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری   نےکہا کہ  وزارت خارجہ میں کورونا کے حوالے سے سینٹر بنایا گیا۔سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کے لیے وزارت خارجہ نے کام کیا اور عوام کی شکایات کو دور کیا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں 40 سال سے موجود افغان مہاجرین کے معاملے  پر پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5اگست 2019 کے بعد 3 دفعہ مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔ او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کمیٹی کے 5 اجلاس بلائے گئے  ۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری   نے مزید کہا کہ  دنیا کو پاکستان میں بھارتی حکومت کے تعاون سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت فراہم کیے ۔

انہوں نے کہا کہ 515 دن سے مقبوضہ کشمیر میں  غیر قانونی لاک ڈاؤن اور محاصرہ جاری ہے۔بھارتی حکومت نے 20 لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی جیلوں میں قید حریت لیڈرز کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش ہے۔غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت قیادت کے حوالے سے بھی پاکستان تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  گذشتہ سال لائن آف کنٹرول پر بھارت نے سیز فائر معاہدے کی 3097 خلاف ورزیاں کیں۔ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں  28 عام شہری شہید اور 257 عام شہری شدید زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر