
سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو امریکی صدر جوبائڈن کی تقریب حلف برداری کی دعوت مل گئی۔
ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو نئے منتخب ہونے والے امریکی صدر جوبائڈن کی تقریب حلف برداری کی دعوت ملی ہے۔
ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کے باعث صرف بلاول بھٹو ہی نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جوبائڈن سے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی تعلقات ہیں۔ آصف زرداری جب ملک کے صدر تھے اس وقت جوبائڈن امریکا کے نائب صدر تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News