
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ جاپان نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مد د کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے جاپان کے سفیر کونی نوری مٹسوڈا نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اورجاپان کے درمیان ریل منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیااور دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
اعظم سواتی نے جاپان کے سفیر کو ریل میں سفر کر نے کی دعوت بھی دی۔
وزیر ریلوے نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی تر قی میں جاپان کے کردار کی تعر یف کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مد د کی ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ سی پیک سمیت تمام منصوبوں کو پاکستان ریلویز کے لیے اہم بنانا ہو گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News