کراچی کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس اوررنگین شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس اورسی پی ایل سی کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹس اوررنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک علی انور شاہ کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اوررنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی ایڈیشنل آئی جی کراچی اورڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت پرکی جا رہی ہے ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فینسی نمبر پلیٹ اوررنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف بھاری چالان کیے جا رہے ہیں۔ متعدد گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ اتارکر ضبط کر لی گئی ہیں۔
ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور رنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف 500 سے 1500 تک چالان کیے جا رہے ہیں ۔
ترجمان سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز ہفتے کے روز سے کیا گیا۔ روزانہ 80 سے 90 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔
ترجمان سی پی ایل سی کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی بلا امتیاز کی جا رہی ہے اور کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
