Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ٹریفک جام، پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا

Now Reading:

کراچی میں ٹریفک جام، پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا
فلائٹس کی طلب میں اضافہ

شاہراہ فیصل اور کراچی کے دیگر علاقوں میں ٹریفک جام کی وجہ سے فضائی مسافروں کی تاخیر سے ایئر پورٹ آمد سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا ہے۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے بدھ کو جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ بروقت ائیرپورٹ پہنچیں تا کہ پروازیں بروقت روانہ ہوسکیںں۔

اس ضمن میں ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہر قائد کی سڑکیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم احتجاجی مظاہرین کے منتشر ہونے تک شہریوں سے درخواست ہے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Advertisement

شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ ، نیشل ہائی وے ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلستان جوہر ، شاہ فیصل کالونی ، شارع فیصل سے کورنگی جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں ناگن چورنگی سے پاور ہاوس چورنگی نارتھ کراچی کی سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ قائد آباد سے ملیر 15 کی جانب جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر