
کراچی سے کروڑوں روپے مالیت کا ایکسپائر سامان برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا ایکسپائر سامان برآمد کرلیا۔
پولیس نے نیو کراچی صنعتی ایریا میں قائم ایک گودام پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایکسائیر سامان برآمد کیا جس میں غیر ملکی مصنوعات میں بالوں میں لگانے والا کلر بھی شامل ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیئر کلر ایکسپائر ہوچکا تھا ، نئی ایکسپائری تاریخ ری پنچ کی جارہی تھی ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مشینری بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی ۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News