
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے لیے پینشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی جامعات شدید مالی بحران کی لپیٹ میں ہیں ۔ جامعات کو مالی خسارے سے نکالنے کے لیے نئے ملازمین کے لیے پینشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام یونیورسٹیز کو ہدایت نامہ بھیج دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی نئی بھرتیاں گورنمنٹ پے سکیل کی بجائے اپنے پے سکیل کے مطابق کریں۔ مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے جامعات کی زیرنگرانی اسکولوں کی فیس بڑھائی جائے۔
موجودہ میڈیکل اور ہاؤس الاؤنس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے ۔
مرمت ،سیکیورٹی اور دیگر اخراجات کے پیسے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے وصول کیے جائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News