
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور ترکی کا تجارت و ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں زبردست بہتری آئی ہے۔ پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے ترک سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Advertisement"Pakistan and Turkey enjoyed excellent relations and both countries needed to further enhance economic and cultural relations for the mutual benefit of the two countries." President Dr. Arif Alvi@ArifAlvi @MevlutCavusoglu pic.twitter.com/uDfn2oO1u8
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 13, 2021
عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر کی پاکستان کی اصولی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کی حالیہ تقریر میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت نے کورونا کی عالمی وباء سے نمٹنے میں ترکی کے عالمی کردار کی بھی تعریف کی۔
ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے، ترکی ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرتارہے گا اور تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کی حمایت پر ترکی پاکستان کے تعاون کوسراہتا ہے۔
فریقین نے اسلامو فوبیا ، نفرت انگیز تقاریراور اسلام کے خلاف عدم رواداری سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News