Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، سینئر بھارتی سفارتکار دفترخارجہ طلب

Now Reading:

ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، سینئر بھارتی سفارتکار دفترخارجہ طلب
جنگ بندی

لائن آف کنٹرول(ایل او سی )پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان  نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو طلب کر کے  سخت احتجاج کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ 11  جنوری کو نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی قابض افواج نے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔ بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے نتیجے میں 10 سالہ محمد ظہیر ولد محمد رفیق شدید زخمی  ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ   رواں برس بھارتی قابض افواج نے جنگ بندی کی 48 خلاف ورزیاں کیں۔ ان خلاف ورزیوں میں 3 نہتے شہری شدید زخمی ہوئے۔ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔  بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائےاور   2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اوراقدار کے منافی ہے۔اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر