Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید

Now Reading:

پاکستان ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید
ای پاسپورٹ

وزیر داخلہ میاں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلوی ہائی کمشنرجیفری شاؤ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر منیجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاوہ بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اوراور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزارت داخلہ اور آسٹریلوی ہائ کمیشن کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر منیجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے۔ انسانی سمگلنگ اورمصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے۔ ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔ای ویزا کا آغاز یکم جنوری سے کرچکے۔191 ملکوں کے شہر یوں کو آن لائین ویزا دے رہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں افغانستان نے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بین الاقوامی جرائیم کی روک تھام کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو بارڈر مینیجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو جس طرح کنٹرول کیا ہے بہت قابل تعریف ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر