Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے کوئٹہ جائیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے کوئٹہ جائیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے کوئٹہ جائیں لاشوں کے ساتھ ضد نہ کریں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب بے حسی ، انّا ، تکبر اللہ کو پسند نہیں جبکہ پچھلے چھ دنوں سے مائیں ، بہنیں بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر منفی درجہ حرارت میں سڑک پہ آپ کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ مظلوم شہیدوں کے ورثاء کو بلیک میل کر رہے ہیں جن کے ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں اور جن کے ہزاروں پیارے شہید ہو گئے وہ بلیک میل نہیں کیا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ اپنے پیاروں کی تدفین کردیں، میں آج ہی کوئٹہ پہنچوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تدفین کیلئے وزیراعظم کی آمد کی شرط رکھنا مناسب نہیں ہے اور کسی بھی ملک  میں وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر