 
                                                                              جعلی بینک اکاؤنٹس میں ایک اور بڑی پیش رفت کے تحت نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو ملزم نامزرد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ملزم نامزد کرتے ہوئے سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال ، خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنیکا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ ، عبد الغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
نیب ریفرنس میں واضح کیا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے من پسند کمپنی کو منصوبوں میں نوازا اور اسکے علاوہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
دائر ریفرنس میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 