
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے قوم بن کر ملک کو بچانا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بہترین طریقے سے اپنے کارڈ کھیل رہی ہے، 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
مولانا فضل ارحمان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو آج عالمی سطح پر سبکی اٹھانی پڑی۔قوم کی حقیقی نمائندہ حکومت اس وقت ناگزیر ہوچکی ہے۔براڈشیٹ کیس میں ان کی نااہلی کے باعث قوم کو نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ کرب سے گزررہے ہیں اور کئی لوگ بھوک سے خودکشیاں کررہے ہیں۔ ضروری ہے کہ نام نہاد حکومت کا خاتمہ ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود پی ڈی ایم متحد ہے، سینیٹ انتخابات کے لیے ہمیں حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News