سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ڈرے ہوئے نہیں ہیں بلکہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں بات کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی ریلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہماری طاقت کا اندازہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خفیہ دستاویزات اور بینک اکاوَنٹس کو پی ٹی آئی نے ظاہر نہیں کیا ہے اور اسکے علاوہ الیکشن کمیشن میں 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت درخواستیں دے کر رفارن فنڈنگ کیس کو التوا دے رہی ہیں جبکہ یہ واضح ہے کہ دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
