Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کا فرانزک سائنس لیبارٹری کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

نیب کا فرانزک سائنس لیبارٹری کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس

نیب اجلاس میں فرانزک سائنس لیبارٹری کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر یٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی ،ڈی جی آپریشنزنیب ، نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرلز  نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں نیب کی مجموعی کاردکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ملک بھر کی مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب کے مقدمات کی ٹھوس شواہد، مستند دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں پوری تیاری کے ساتھ قانون کے مطابق پیروی کریں گے۔

Advertisement

اجلاس میں شکایات کی تصدیق، انکوائریوں، اور انوسٹی گیشنز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی  کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں  تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

چیئر مین  نیب  نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1230بدعنوانی کے ریفرنسز ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔   نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے  لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ  نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے۔  نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔   نیب میں آنے والے ہر شخص کی عز ت و احترام کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر