Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیرمین نیب

Now Reading:

ملک سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیرمین نیب
چیرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی اور قومی خزانہ میں جمع کرانا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں میں نیب کی مجموعی صورتحال، خصوصاً میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کی کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نیب کے چیئرمین نے کہا کہ نیب کے بدعنوانی کے 1230 ریفرنسز ملک کی مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیر التوا ہیں، نیب ریفرنسز کی تقریباً مالیت 947 ارب روپے ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ اربوں روپے کے میگا کرپشن مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں معزز احتساب عدالتوں میں دائر کی جائیں گی جبکہ متعلقہ مقدمات کو نیب آرڈیننس کی شق16(a)کے تحت قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنی تمام تر توانائیاں معزز احتساب عدالتوں میں اپنے خلاف دائر نیب کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر بدعنوانی کے ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔

Advertisement

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر، پراسیکیوٹر جنرل نیب سیّد اصغر حیدر اور ڈی جی آپریشن ظاہر شاہ نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر