
نئے سال کے آغاز پہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں دونوں ملکوں کی جیلوں میں قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ ہوا ہے۔ حکومت نے بھارتی ہائی کمیشن کو 319 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 319 بھارتی قیدیوں میں سے 49 سویلین اور 270 مچھیرے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 340 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی گئی ہے۔ بھارتی جیلوں میں 263 سویلین اور 77 پاکستانی مچھیرے قید ہیں۔
فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے قیدیوں کو کونسلر رسائی فراہم کی جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News