Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں چینی باشندوں کی گاڑی پر بم لگانے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی

Now Reading:

کراچی میں چینی باشندوں کی گاڑی پر بم لگانے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی

کراچی میں چینی باشندوں کی گاڑی پر بم لگانے والے ملزمان کی شناخت  کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول چورنگی کے قریب  چینی باشندوں کی گاڑی پر بم لگانے والے ملزمان کا تعلق بیرونی دہشتگردوں سے ملا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ  دہشت گردی میں ملوث 8 ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے جن میں سے 2  ملزمان کی باقاعدہ شناخت ہو چکی ہے۔ دونوں ملزمان نے چینی باشندے کی گاڑی پر بم چپکایا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر سندھ ریولوشنری آرمی سے تھے۔ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی، سپرہائی وے پر چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی میں سپرہائی وے  پر چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ کا...

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو  ماضی میں ہونے والی کارروائیوں کو دیکھا گیا اور شناخت کی گئی۔ دہشت گردی کی کارروائیوں میں 13 ملزمان ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر 2020 کو کلفٹن میں بلاول چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی باشندوں کی گاڑی پر میگنیٹک ڈیوائس لگائی گئی تھی  ،   گاڑی میں موجود لوگوں نے گاڑی کھڑی کر کے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرکے عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ڈیوائس ناکارہ بنا دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر