Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

Now Reading:

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

پاکستان کے تین روزہ دورے پر آنے والے ترک وزیر خارجہ  نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  سے  ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترک وزیر خارجہ  میولوت چاوش اوغلو نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات ،اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1349266320148344832

Advertisement

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین 71 نکاتی اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی کی غیر متزلزل حمایت پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ  بھی ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں اور ان کے ثمرات سے ترک وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اقوام متحدہ، او آئی سی، ای سی او سمیت بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے مابین نقطہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے  کے لیے بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے ترکی کے مختلف امور پر پاکستان کی حمایت اور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر