
پاکستان پوسٹ نے ایف اے ٹی ایف بڑے مطالبے پر عام اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت مواصلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نےملک بھر کے ڈاکخانوں میں عام سیونگ اکاؤنٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
15 جنوری کو یہ دونوں سیونگ اکاؤنٹس مکمل بند کردیے جائیں گے۔
ایسے اکاؤنٹس جن میں رقم 100 روپے سے 500 روپے تک ہیں اور کوئی لین دین نہیں ہوا انہیں 15 جنوری سے ختم کر دیا جائے گا۔
وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس فیصلے سے 50 ہزار سیونگ اکاؤنٹس بند ہوں گے۔ ایسے تمام سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرز کو جی پی اوز کی طرف سے پیغامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈاکخانوں کا پنشن سسٹم بھی مرحلہ وار بینکس میں شفٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News