
فخرِ پاکستان اور کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے جدا ہوئے نو سال گزر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ارفع کریم رندھاوا نے 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کیا تھا۔
ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کیا۔
نوعمری میں ہی وطن عزیز کی پہچان بننے والی قوم کی عظیم بیٹی ارفع کریم کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں لیکن تاریخ میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑ گئیں۔
لازوال کاوشوں پرارفع کو فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگراعزازات سے بھی نوازا گیا۔
حکومت پاکستان نے ان کے نام پر ڈاک کا یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا جبکہ پنجاب حکومت نے ان کے نام سے لاہور میں آئی ٹی ٹاور بھی تعمیر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News