Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

Now Reading:

حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے ایبٹ آباد پریس کلب کے عہدیداران  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں   ایم این اے علی خان جدون بھی موجود تھے۔

صدر ایبٹ آباد پریس کلب نے وفاقی وزیر کو درپیش مسائل اور دیگر  امورسے آگا ہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ   حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔   ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے  لیے کوشاں رہیں گے۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ  میڈیا  کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے  کے  لیے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ صحافیوں کے فلاح اور تحفظ کے حوالے سےجرنلسٹ پروٹیکشن بل لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے جہاں معاشرے کے دیگر طبقات متاثر ہوئے ہیں وہیں صحافتی برادری بھی متاثر ہوئی ہے۔  صحافیوں کیلئے بھی صحت انصاف کارڈ کی  فراہمی کی تجویز زیر غور ہے تا کہ صحافیوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  پریس کلبز ممبرشپ کا ایسا طریقہ کار واضح کریں جس سے عامل صحافیوں کی حوصلہ  افزائی ہوسکے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی میں دیگر علاقائی زبانوں کی طرح ہندکو زبان کی بھی ترویج ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے ایبٹ پریس کلب کی جانب سے دورےکی دعوت قبول کی اور جلد ایبٹ آباد پریس کلب  کے دورےکی یقین دہانی کرائی۔

ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر نے اپنے دیگر عہدیداران کی جانب سے گذشتہ سال ایبٹ آباد پریس کلب کی 40سالہ تقریبات میں سینیٹر شبلی فراز کی شرکت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر