
مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران ے لیے انسینٹو الاؤنس کی منظوری دیتے ہوئے تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسروں کے لیے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک انسینٹو الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔
آئی ڈیپ افسروں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ 35 ہزار تک انسینٹو الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔ جنرل مینجر آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار، جنرل مینجر ہیومن ریسورس آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار انسینٹو الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈائریکٹرا سپیشل برانچ جنوبی پنجاب کی ماہانہ تنخواہ پیکیج 3 لاکھ، ڈائریکٹر آپریشنز ایلیٹ پولیس کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکیورٹی ایس پی یو کی تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی۔
پینشن فنڈ اعلیٰ افسران کی تنخواہیں ایک لاکھ 26 ہزار سے لے کر چار لاکھ 83 ہزار تک کر دی گئی ہیں۔
پینشن فنڈ کے پورٹ فولیو منیجر کی تنخواہ چار لاکھ 83 ہزار، اسسٹنٹ اکاؤنٹ مینجر کی تین لاکھ 41 ہزار، اسسٹنٹ مینجر اور اسسٹنٹ ریسرچ اینالسٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 89 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News