
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کے لیے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن کی جانب سے کابل کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے کابل کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل اسلام آباد سے کابل کے لیے ہفتہ میں تین پروازیں چلارہے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پی آئی اے کی جانبس ے کابل کے لیے ماہوار 12 پروازیں تھیں تاہم پروازوں میں اضافے کے بعد اب ماہوار 16 پروازیں کابل جایا کرینگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News