
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور میشہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات رواں رکھنے کی بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کم ہوئی ہے جس کے بعد اب ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں افغان امن عمل کےلیے قدم بڑھائیں اور اب بھی ایسا کیا ہے تاہم افغانستان میں امن و استحکام میں ہمارا کردار ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تاہم مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کل ایک عدالتی فیسلہ آیا ہے تاہم امریکی وزیر خارجہ کو ایک عدالتی فیصلے پر تشویش تھی جس پر انہیں اعتماد میں لیا تاہم عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرپشن کو روکنا عمران خان کی ترجیحات میں سے ہے اور کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس ادارے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News