Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھائی سال میں چھٹی بار بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

Now Reading:

ڈھائی سال میں چھٹی بار بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

موجودہ حکومت کے ڈھائی سال میں چھٹی بار بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق  حکومت  نے بجلی مزید1 روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کردیا۔

موجودہ حکومت بجلی صارفین پر پہلے ہی 450 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈال چکی  ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے سے  بجلی صارفین پر اب مزید 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کرکے آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری ہوجائے گی ۔ بجلی مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

اضافے کے بعد بجلی کا بنیادی ٹیرف 15 روپے 30 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا ۔اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ ہے ۔

Advertisement

موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالتے وقت بجلی کی قیمت 9روپے 50پیسے تھی۔ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں پہلے ہی بجلی 3 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کرچکی ہے ۔

پہلی باربجلی یکم جنوری 2019کو ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی ۔ دوسری بار یکم جولائی 2019 کو بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ،  تیسری بار 53 پیسے فی یونٹ ، چوتھی بار 30 پیسے فی یونٹ  جبکہ پانچویں بار 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر