
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس نالائق کو گھر بھیجنا پاکستان بچانے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہم آئین بچانے نکلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے کیونکہ ہمیں وفاقی پارلیمانی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے سینٹ کا الیکشن چھوڑ دیا تو حکومت کو 2 دھائی اکثریت حاصل ہوسکتی ہے اور حکومت پھر سب کچھ جو مرضی کرسکیں گے اگر انہں اکثریت مل جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم نے انتخابات میں حصہ لیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم پیچھے ہٹ رہے ہیں تاہم سینٹ کے انتخاب کے بعد یہ ممکن ہوگا کہ تمام جماعتیں جدوجہد کریں اور جب لوہا گرم ہوگا تبھی ہتھوڑا ماریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News