Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع  موجودہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے  سے ظہبی گروپ کے وفد  نے ملاقات کی۔

وفد میں ظہبی گروپ کے سی ای او تنویر حسین اعوان، ڈائریکٹر سلمان ناصر عبداللہ البدی اور پاکستان کے کنٹری ہیڈ محمد شہباز خان شامل تھے۔

عبدالرزاق داؤد، سید ذوالفقار عباس بخاری ، شہریار خان آفریدی اور چیئرمین بی او آئی عاطف بخاری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وفد نے وزیر اعظم کے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ویژن اور بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری میں آسانیاں فراہم کرنے کے اقدامات کی تعریف  کرتے ہوئے  مستقبل میں سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Advertisement

سی ای او ظہبی گروپ کا کہنا تھا کہ   وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے ۔

وفد نے موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد نے بتایا کہ ظہبی گروپ کے لاہور میں اعلیٰ تعمیراتی منصوبے مبارک سینٹر، جو گذشتہ 15 سالوں سے التوا کا شکار تھا، کاآغاز کیا جا رہا ہے۔

وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے گروپ کو سرمایہ کاری کے حوالے سے آسانیوں کی فراہمی پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم  نے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو ون ونڈو کے تحت سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ذکر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ   حکومت بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے ظہبی گروپ کی جانب سے مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ     پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر