اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ ، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی ٹین میں فائرنگ کرکے نوجوان طالب علم کو قتل کرنے والے انسداد دہشتگردی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 سمیت انسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔
مقدمے میں مدثر اقبال ، شکیل احمد ، محمد مصطفیٰ ، سعید احمد اور افتخار احمد نامی اہلکاروں کو نامزد کیا گیاہے۔
مقدمہ مقتول نوجوان اسامہ کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مقتول نوجوان کے لواحقین نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دی تھی۔
مقتول نوجوان کے والد نے موقف اپنایا تھا کہ ملوث پولیس اہلکاروں کے ساتھ میرے بیٹے کا ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کو دھمکی دی تھی کہ وہ اسے مزا چکھائیں گے۔ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News