Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹر شبلی فراز سے کیوبا کے سفیر کی الوداعی ملاقات

Now Reading:

سینیٹر شبلی فراز سے کیوبا کے سفیر کی الوداعی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز سے کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹ کی الوداعی ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ثقافت کے شعبے میں تعاون پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم اور متنوع ثقافتی ورثے کا امین ہے ‘ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میںدوطرفہ تعاون کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا ۔

وزیر اطلاعات نے 2005 میں پاکستان کے زلزلے سے بری طرح متاثرہونے والے علاقوں کے طالبعلموں کو طبی شعبے میں پیش کیے جانے والے اسکالرشپ پر کیوبا کے سفیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلباءکی کثیرتعداد نے ان طبی سکالرشپ سے استفادہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوبا کے عوام ایک باہمت قوم ہیں جنہوں نے کھیلوں ، موسیقی اور طب کے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں ۔کیوبا کے سفیر نے کیوبا اور اس کے عوام کے بارے میں وزیراطلاعات کے خیالات کو سراہا ہے ۔

کیوبا کے سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کےلئے کیوبا اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدوں پرعمل درآمدکی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے کوویڈ 19 وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی حکومتوں کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

وزیراطلاعات نے کیوبا کے سفیر کے لئے اپنی مستقبل کی سفارتی ذمہ داریوں کے بارے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید کی کہ وہ اپنے پاکستان کے قیام کے دوران اچھی یادوں کو ساتھ رکھیں گے۔ ملاقات میں وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلی حکام شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر