
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ان چوروں کو عمران خان کبھی این آراو نہیں دے گا اور اسی وجہ سے یہ چیخ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصیڈاکٹر شہباز گل نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے احتجاج کے حوالے سے بات کی ہے۔
لندن کی ہائیکورٹ میں یہ بات طے ہو گئی کہ شریف خاندان کے 103 ملین ڈالر کی لوٹی ہوئی دولت براڈشیٹ نے پکڑ کر پاکستان کو دی لیکن مشرف نے NRO دے دیا۔ جو 83 ملین پاکستان آنے تھے وہ جدہ بھاگنے والے NRO کیوجہ سے نہ مل سکے اور الٹا پاکستان کو جیب سے 20 ملین دینے پڑے۔جھوٹے پھرپکڑے گئے
1/2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 19, 2021
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لندن کی ہائیکورٹ میں یہ بات طے ہو گئی کہ شریف خاندان کے 103 ملین ڈالر کی لوٹی ہوئی دولت براڈشیٹ نے پکڑ کر پاکستان کو دی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جو 83 ملین پاکستان آنے تھے وہ جدہ بھاگنے والے این آراو کیوجہ سے نہ مل سکے اور الٹا پاکستان کو جیب سے 20 ملین دینے پڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا جب سچ کھلنے لگا اور پکڑے گئے تو پاؤں پکڑ کر این آر او لیا ملک سے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News