
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کارووائی تیرہ سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پر کی گئی۔
گرفتار ملزم قاری ہے جو بچی کو حراساں کرنے کے ساتھ، غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا۔ ملزم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا۔
ملزم نے بچی کی تصاویریں اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم مانگی۔ رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل چیک کیا تو متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئیں۔
ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ نمبر 1/2021 درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News