
پارک لین ریفرنس میں سابق صدر مملکت آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطا بق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے پارک لین ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
حسین لوائی کے وکیل کی جانب سے گواہ احسن اسلم پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔
عدالت نے گواہ احسن اسلم کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر کے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News