Advertisement

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہو گی،  ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے امور کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کر یں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر مبنی پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ حکام وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اورآئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران قبضہ مافیا کے خلاف اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیاجائے گا۔

Advertisement

قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں ایکشن میں تیزی لانے کے لئے متعدد تجاویز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔

وزیراعظم کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیاجائے گا۔

وزیراعظم شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کاآج سنگ بنیادرکھیں گے ، یہ منصوبہ 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہوگا، جس میں 43 کلو میٹر طویل سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کی جائے گی۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Next Article
Exit mobile version