وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہو گی، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے امور کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کر یں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر مبنی پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
متعلقہ حکام وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اورآئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
دورہ لاہور کے دوران قبضہ مافیا کے خلاف اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیاجائے گا۔
قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں ایکشن میں تیزی لانے کے لئے متعدد تجاویز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔
وزیراعظم کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
