
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور انٹر سٹی لونگ روٹ ٹرانسپورٹرز کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
ملاقات میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور درپیش مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ گڈزٹرانسپورٹرز قومی معیشت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں ٹرانسپورٹرز اپنا کردار ادا کریں۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ انٹر سٹی لانگ روٹ ٹرانسپورٹرز عوام کی سہولت کو ہر لحاظ سے ممکن بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News