گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 40 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جبکہ 1008 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی یومیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 66 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1008 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 510 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 509 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
