
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کے لیے ہماری کوشش جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 1971 کے الیکشن کے بعد تمام الیکشنز پر اعتراض کیا جاتا رہا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہماری حکومت کی جدوجہد رہی ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔ ہماری الیکشن ریفارم کمیٹی میں بھی کوشش یہی تھی کہ الیکٹرانک سسٹم کو متعارف کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کی زیر صدارت کمیٹی کو الیکٹرانک ووٹنک کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ جنسی جرائم میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینے سے متعلق بل پر بات ہوئی ہے۔وراثت میں بہت پیچیدگیاں تھی جس کو ختم کیا جا رہا ہے۔مجھے خود وراثت سے حق لینے میں 8 ماہ لگ گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کے لیے ہماری کوشش جاری ہے۔ جو اس کے مخالف ہیں پاکستانی قوم کو اس کا پتہ چل گیا ہے۔ شفاف الیکشن کے لیے ہماری کوشش جاری رہے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے اقتدار کے دوران شاہانہ طرز زندگی گزاری، آج یہ غریبوں کی بات کر رہے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان عام آدمی جیسی زندگی گزار رہے ہیں ،وہ آج بھی اپنے گھر میں رہ رہے ہیں۔ ہمیں اجلاس میں ایک کپ چائے اور دو بسکٹ ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے ،جب تک کوئی قانونی فیصلہ نہیں آتا کچھ نہیں کہ سکتے۔سینیٹ میں ہمارے پاس بولنے والے نہیں ہیں اس لیے فیصل واڈا کو سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News