Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیس سالوں کی غلطیوں کو تیس ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے، شبلی فراز

Now Reading:

تیس سالوں کی غلطیوں کو تیس ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  تیس سالوں کی غلطیوں کو تیس ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپر دیر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ  خیبرپختونخواہ کے دور دراز علاقوں کے صحافیوں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے، جلد خیبرپختونخواہ پریس کلب میں جاؤں گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ  حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل  کے لیے پرعزم ہے۔ صحافت کے ذریعے ملکی مفادات کا تحفظ ایک عظیم فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک مشکل دن ہے،سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث راستے بند ہیں۔وفاقی ملازمین کے احتجاج پر وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  متعلقہ وزارتوں کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیا  ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  تین رکنی حکومتی کمیٹی وزیراعظم کی خواہش کے مطابق مسائل کو حل کرے گی۔امید ہے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد سرکاری ملازمین آج احتجاج ختم کردیں گے۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی خود غرضی کی بدترین مثال ہے۔جہاں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں پی ڈی ایم پوائنٹ اسکورنگ کرنے پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جو مسائل ہیں وہ گذشتہ حکومتوں کی نا اہلی کے فقدان کے باعث ہیں، تیس سالوں کی غلطیوں کو تیس ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  کورونا کے باوجود ہر شعبے میں بہتری نظر آرہی ہے،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔پاکستان کی کارکردگی خطے کے دیگر ممالک سے بہت بہتر ہے۔آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر