
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کہ کچھ لوگ خود تو کام نہیں کرتے ہیں، اور کوئی کام کرے تو اسے متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ زمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہاں کچرا ڈالا گیا اور جھگیاں بنائی گئی اس وقت خیال نہیں آیا کہ یہ زمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ہے جبکہ یہ سارا سندھ گورنمنٹ کی پراپرٹی ہے پورٹ ٹرسٹ کی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورٹ ٹرسٹ کی 769 ایکٹر زمین سندھ حکومت کی زمین پر ہے جبکہ تمام دستاویزات سپریم کورٹ میں موجود ہیں اور اگر سندھ حکومت کی زمین کو متنازع بنانے کی کوشش کی تو ایکشن ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ لوگ غیر قانونی طور پر سندھ کی زمین پر قابض ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News