
پاکستان بھر میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران پی جانے والی چائے کے حوالے سے دستاویزات جاری کردیئے گئے ہیں۔
جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستانی سات ماہ میں 54 ارب 85 کروڑ روپے کی چائے پی گئے جبکہ صرف ماہ جنوری میں پاکستانیوں نے 8 ارب روپے کی چائے پی ہے۔
سات ماہ میں پاکستان نے 1 لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چائے درآمد کی جبکہ صرف ماہ جنوری میں پاکستان نے 22 ہزار 404 میٹرک ٹن چائے درآمد کی ہے۔
جاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019-20 میں پاکستان نے 42 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی تھی تاہم گزشتہ سال جنوری میں پاکستان نے 7 ارب 14 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 2019-20 کی نسبت پاکستانیوں نے 2020-21 میں 12 ارب اضافی چائے پی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News